Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وہ اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کیلیے تیار، ایسا نہیں کرنے دیں گے، متحدہ اپوزیشن

وہ اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کیلیے تیار، ایسا نہیں کرنے دیں گے، متحدہ اپوزیشن

 

وہ اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کیلیے تیار، ایسا نہیں کرنے دیں گے، متحدہ اپوزیشن

 

متحدہ اپوزیشن رہنما نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے اقتدار کیلئے تمام حدیں پار کرنے کیلئے تیار ہیں۔


انہوں نے کہا کہ خود حکومتی اتحادیوں نے ان کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، خود پی ٹی آئی کے اتحادی کہہ رہے ہیں کہ ایک پیسا نہیں لیا۔


شہباز شریف نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر حملہ معمولی بات نہیں، حملہ سندھ کی دھرتی پر نہیں پاکستان پر حملہ ہے، جو آئین کو نہیں مانتے وہ کہتے ہیں کہ ممبران کو 10لاکھ کے جتھے سے گزرنا پڑے گا،جمہوریت کے لیے اپوزیشن نے دل پر پتھر رکھ کر برداشت کیا، جو کنٹینر پر بولتا تھا اس نے دھجیاں بکھیر دی ہیں، اسے سمجھ آگئی ہےکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی۔

 

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ کہتا ہےکہ یہ خچر ہیں، انہوں نے پیسے لیے ہیں، اتحادی گواہی دےرہے ہیں کہ ہم نے ایک دھیلہ نہیں لیا، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنےحلقوں میں نہیں جاسکتے، وہ شخص جو کنٹینر پر ناخدا کی آواز میں بولتا تھا اس نےقانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔


شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں کیا پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی؟، عدم اعتماد کی آئینی تحریک کےخلاف ایسا شخص کوئی بھی اقدام اٹھاسکتا ہے۔


رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ ان کی پالیسیوں کےسبب ہونےوالی مہنگائی کی تباہی ہے، سینیٹ میں انہوں نے جو ووٹ خریدے تھے وہاں کیا ہوا تھا، اور اب پنجاب کے6 ارکان کو خود وزیراعظم چیف منسٹر ہاؤس میں ملا۔


شہباز شریف نے کہا کہ جس کو جیت کا یقین ہو وہ کبھی لڑائی نہیں چاہتا، ممبران کو ووٹ کے حق کی آزادی ہونی چاہیے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے