Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی (PTI ) کو دھچکا

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی (PTI ) کو دھچکا

 

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی (PTI ) کو دھچکا

 

فیصل واؤڈا کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی کراچی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا لگا ہے۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کی اس نشست کے الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے کئی ارکانِ سندھ اسمبلی ووٹ دینے پہنچ گئے۔

 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن دیوان سچل نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے منع کیے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی کریم بخش گبول بھی سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔

 

الیکشن کا کس کس نے بائیکاٹ کیا؟

واضح رہے کہ پہلے پی ٹی آئی، پھر ایم کیو ایم اور اس کے بعد گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے بھی فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اپنی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے اس حوالے سے رابطہ کر کے ان سے بھی سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس سے قبل فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی نشست پر آغا ارسلان کو پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا گیا تھا۔

 

فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر آج ضمنی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ 5 بجے تک جاری رہے گی۔


رزلٹ۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار احمد کھوڑو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب جیت کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نثار احمد کھوڑو کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں نثار کھوڑو صوبہ سندھ کے لوگوں کی نمائندگی کریں گے۔

 

ادھر ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو 99 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ سینیٹ الیکشن میں 101 ووٹ ڈالے گئے تھے، جن میں سے 2 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔

 

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

 

واضح رہے کہ سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت دھچکا لگا جب پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود اس کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی ووٹ دینے پہنچے تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے