Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

شیخ رشید کا بیان اور چوہدری مونس الہٰی کا کرارا جواب

شیخ رشید کا بیان اور چوہدری مونس الہٰی کا کرارا جواب

 

شیخ رشید کا بیان اور چوہدری مونس الہٰی کا کرارا جواب

 

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کریں۔

 

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال  پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ پنجاب کی سیاست کی بات کررہے ہیں، عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ ارکان کی خرید و فروخت شروع کردی گئی ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ممبر کا اتنا ریٹ لگے گا، یہ کتنے ہی پیسے لگائیں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

 

اپوزیشن کو صلح کی پیشکش کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، مل بیٹھ کر مذاکرات سے کوئی حل نکالنا چاہیے، الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے، یہ نہ ہو آپ 10 سال لائن میں لگے رہیں۔

 

بلیک میل کرنے سے متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ جس میں انہوں نے شیخ رشید کو کرار جواب دیا ہے۔

 

مونس الہٰی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں شیخ صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید بھول رہے ہیں، اسی جماعت کے لیڈر ان کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔

 

واضح رہے کہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  میں ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبے کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلیک میل کروں، عمران خان کے ساتھ سائے اور چٹان کی طرح کھڑا ہوں، باقی لوگوں کا ذمے دارنہیں، عمران خان سڑکوں پر آ گئے تو وہ واقعی خطرناک ہو جائیں گے۔

 

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے 5 ووٹوں کا اشارہ جام کمال کی طرف کیا ہے؟ جس کے جواب میں شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ کہ میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے، میں صوبوں کی سیاست کی بات نہیں کرتا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ممبر کا اتنا ریٹ لگے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے