Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نزر کلاچی بلدیاتی الیکشن میں حمایت حاصل کرنے کیلئے سردار میربادشاہ کی منتیں کرتے رہے

ٹبی قیصرانی(نامہ نگار)قبائلی سرداروں کے خلاف زبان درازی برداشت نہیں کریں گے۔سیاست اپنی جگہ قبائلی سرداروں کا اپنا مقام ہے۔کسی بھی قبیلہ کے چیف کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کو ایسا جواب دیں گے کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔چیئرمین یونین کونسل ببی سردار جاوید اقبال قیصرانی،چیئرمین یونین کونسل لتڑا سردار عبدالغفور کلاچی اور مسلم لیگ (ن) تحصیل تونسہ کے کوآرڈینیٹر بشیراحمد قیصرانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سرداروں کے خلاف مفاد پرستوں اور سیاسی بونوں کی زبان درازی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرزا تالپور کی اہلیہ کو سردار امجد فاروق کھوسہ نے سپیشل سیٹ پر ممبر ضلع کونسل بنوایا اس کی چاپلوسی ضرور کریں لیکن مرزا تالپور اپنی حد میں رہیں۔لیگی ورکروں کے جائز کاموں کیلئے پیسے لینا اور سرکاری افسران کو بلیک میل کرکے ان سے بھتہ وصول کرنا مرزا تالپور کا وطیرہ ہے۔ہم نے مسلم لیگی قیادت کو مرزا کے لیگی ورکروں سے رویہ بارے آگاہ کردیا ہے۔گزشتہ جنرل الیکشن میں مرزا تالپور کی پالیسیوں کے باعث مسلم لیگ(ن) کو ضلع ڈیرہ غازیخان میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پارٹی نے ایکشن نہ لیا تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو ضلع ڈیرہ غازیخان میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین یوسی نتکانی نذرحسین کلاچی پہلے شیراز گروپ پھر میربادشاہ گروپ اب کھوسہ گروپ میں شامل ہیں۔قیصرانی چیف سردار میربادشاہ قیصرانی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔حالیہ بلدیاتی الیکشن میں حمایت حاصل کرنے کیلئے سردار میربادشاہ کی منتیں کرتے رہے اور سردار میربادشاہ قیصرانی کی حمایت سے چیئرمین منتخب ہوئے۔تمام سیاستدانوں کو نذر کلاچی جیسے محسن کش انسان سے بچنا چاہیئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے