Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

میر بادشاہ قیصرانی کو مرزا فوبیا ہو گیا ہے۔وہ سیاست سے ریٹائر ہوکر مسجد میں بیٹھ کر اللہ اللہ کریں- میر محمد مرزا تالپور

تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی)میر بادشاہ قیصرانی کو مرزا فوبیا ہو گیا ہے۔وہ سیاست سے ریٹائر ہوکر مسجد میں بیٹھ کر اللہ اللہ کریں۔صوبائی مشیر وزیر اعلی پنجاب میر محمد مرزا تالپور کا کہنا ہے کہ سردار میر بادشاہ قیصرانی ن لیگ کے عہدہ دار نہیں نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے بلکہ جے یو آئی سے ہے یہ بات انہوں نے لاہور سے بذریعہ ٹیلی فون مقامی میڈیا کو بتائی انہوں نے کہا میر باد شاہ قیصرانی کو مرزا فوبیا ہوگیا ہے میر بادشاہ کو ان مشورہ ہے کہ وہ سیاست سے ریٹائرڈ ہو جائیں اور مسجد میں بیٹھ جائیں اور اللہ اللہ کریں انہوں نے کہا کہ وہ اپنا علاج کرائیں اور اوچھے ہتکنڈوں سے باز آجائیں مسلم لیگ ن کا نام استعمال نہ کریں انہوں نے بتایا کہ وہ ہفتہ میں ایک بار تونسہ میں ایم این اے امجد فاروق کھوسہ کے کیمپ آفس میں آ کر لوگوں کے مسائل سنیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے