Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ضلع ڈیرہ غازیخان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔سردار عبدالقادر کھوسہ

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ سردار عبدالقادر کھوسہ کی ریتڑہ آمد،حمایت کرنے پر چیئرمین یونین کونسل ٹبی قیصرانی سردار محمد انور خان ملکانی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چیئرمین یوسی مورجھنگی سردار عبدالحفیظ خان میرانی، چیئرمین یوسی نتکانی سردار نذر خان کلاچی،مولانا امان اللہ قیصرانی،سعیداللہ خان گاڈی ودیگر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سردار عبدالقادرخان کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہونا اللہ تعالیٰ کا خاص کرم،والدین کی دعاؤں اور دوستوں کی محبتوں کا ثمر ہے۔وہ ضلع ڈیرہ غازیخان کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور ضلع ڈیرہ غازیخان کو مسلم لیگ(ن) کا قلعہ بنا دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کوئی بھی تفریق کئے بغیر تمام سائلین کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے