Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکمران عوام کی بجائے صرف اپنا اور اپنے خاندان کا تحفظ کررہے ہیں جوان کی سیکورٹی کے لیے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ زرتاج گل

حکمران عوام کی بجائے صرف اپنا اور اپنے خاندان کا تحفظ کررہے ہیں جوان کی سیکورٹی کے لیے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ زرتاج گل اخوند 
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی ممبر سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی محترمہ زرتاج گل اخوند نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کی وجہ سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں ۔ حکمران ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جو عوام کی بجائے صرف اپنا اور اپنے خاندان کا تحفظ کررہے ہیں اپنے اور اپنے خاندانوں کی سکیورٹی پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے ہوئے ہیں عوام بے یارو مددگارکرکے دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کی نظریں افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں جو دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے جانوں کے نذرانے دے رہی ہے موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر اخوند ہمایوں رضاکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں دہشت گردی ختم کرنی ہے تو اس کیلئے کرپشن کو بھی مکمل طور پر ختم کرنا ہو گا کیونکہ دہشت گردی اور کرپشن ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔کرپٹ حکمرانوں سے دہشت گردی کے خاتمے کی توقع بھی سوالیہ نشان ہے۔ حکومت کی ترجیحات صرف اور صرف کرپشن کرکے مال بنانا ہے۔مقامی ایم پی اے اور ایم این اے غائب ہیں مگر عوام ان کی مجرمانہ خاموشی جان چکی ہے ڈی جی خان میں عوام کے لیے کوئی میگا پروجیکٹ نہ لاسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے