Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کوٹ قیصرانی روڈ سے ٹھٹھہ لغاری تک9 کلومیٹر پختہ روڈ کی منظوری ہوچکی ہے.سردار ممتاز احمد بھٹو خان قیصرانی

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے) کوٹ قیصرانی روڈ سے ٹھٹھہ لغاری تک9 کلومیٹر پختہ روڈ کی منظوری ہوچکی ہے،دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور لیہ تونسہ پل کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان تشریف لارہے ہیں۔ان کی آمد سے اس پسماندہ علاقے میں ترقی کے نئے دور کاآغاز ہونے جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی  نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سردار قربان علی خان قیصرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ لغاری سے براستہ بستی بکنہ تا کوٹ قیصرانی روڈنو کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کا سروے مکمل ہوگیا ہے۔اس منصوبے پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لیہ تونسہ پل کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تشریف لارہے ہیں۔ان کی آمد سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اس پسماندہ علاقے کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور موجودہ دور حکومت میں بھی اس کا تسلسل جاری رہے گا۔سردار ممتاز احمد بھٹو خان نے کہا کہ انہیں منتخب ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر اس مختصر عرصہ میں متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز کروا دیا ہے اور بہت سے منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے