Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اوجی ڈی سی ایل پلانٹ بہاروالی میں جشن آزادی کی شاندار تقریب

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)اوجی ڈی سی ایل پلانٹ بہاروالی میں جشن آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پلانٹ منیجر میاں شفیق احمد نے پرچم کشائی کی اور سیکورٹی کے دستے نے پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کی۔ پروفیسر بشیر احمد ‘سردار ممتاز خان بھٹو اور میاں شفیق احمد پلانٹ منیجر نے آزادی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 69سال ہوگئے ہیں یہ کسی نعمت سے کم نہیں جبکہ اس نعمت کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ہمیں ملک اور اس کی املاک کی حفاظت کرنی چاہیے۔ملک وقوم اور فوج کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں اوجی ڈی سی ایل کے ملازمین نے شرکت کی۔ آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے