Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میڈیکل سٹور مالک جاں بحق ، حملہ آور فرار ہوگئے

تونسہ شریف (نامہ نگار) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میڈیکل سٹور مالک جاں بحق ، حملہ آور فرار ہوگئے، آج رات ساڑھے آٹھ بجے چوک ہاشم میں اکرام نامی اپنے میڈیکل سٹور پر بیٹھا تھا کہ تین نامعلوم مسلح افراد جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھے ، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ان کو شدید زخمی کردیا ، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، حملہ آور فرار ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چار تھی جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ، حملہ آوروں نے پستول سے فائر کئے جو پشانی پر فائر لگے ، حملہ آور واردات کے بعد پستول میڈیکل سٹور پر چھوڑ گئے ، اطلاع ملتے ہی ، چوک ہاشم کی تمام مارکیٹ بند ہوگئی ، ریسکیو 1122کی گاڑیاں اور ایس ایچ او تونسہ جاوید اقبال موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے بتایاکہ علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزموں کو تلاش کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ ایک ماہ قبل نامعلوم مسلح افراد نے صبح پانچ بجے کالج روڈ پر قادیانی عبادت گاہ پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک پولیس کانسٹیبل ارشاد حسین زخمی ہوگیا تھا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔جاں بحق ہونیوالے اکرام قادیانی کا تعلق قصبہ مورجھنگی سے تھا ۔اور عرصہدس سال سے چوک ہاشم میں میڈیکل سٹور چلا رہا تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے