Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عوام ایکسپریس اورمال گاڑی میں خوفناک تصادم،6 افراد جاں بحق،150 سے زائد زخمی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک تعمیرنیوز)شیرشاہ کے قریب عوام ایکسپریس اورمال گاڑی میں خوفناک تصادم،6 افراد جاں بحق،150 سے زائد زخمی
تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوملتان نادر چٹھہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ شیرشاہ کے قریب ایک شخص مال گاڑی کے نیچےّ آکرجاں بحق ہو گیا جس کے باعث مال گاڑی رک گئی،پندرہ منٹ بعد عوام ایکسپریس پیچھے سے آکر مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
عوام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں اور درجنوں مسافر بوگیوں میں پھنس گئے۔روشنی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارووائیاں ڈھائی گھنٹے بعد سورج نکلنے کے بعد شروع کی گئیں۔حادثے کا شکار عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نشتر ہسپتال ملتان میں ایمرجنسی نافذ ہے،زخمیوں کی مدد کے مقامی افراد کی بھاری تعداد نشتر ہسپتال پہنچ گئی ہے جو زخمیوں کو پانی، مشروبات اور کھانا فراہم کررہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے