Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

چیف آف مندرانی سردارمشتاق خان مندرانی کی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات


لاہور (سپیشل رپورٹر،تعمیر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ روز سابق امیدوار قومی اسمبلی ، چیف آف مندرانی سردار مشتاق احمد خان مندرانی نے لاہور میں سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے میاں ضمیر کاشف ،ملک ارسلان بلوچ اور توقیر خان بزدار بلوچ کے ساتھ ڈیفنس ہاوسنگ اتهارٹی لاہور میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی.ملکی اور علاقائی مسائل اور سیاسی گفتگوشنید کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی اور آئندہ اس طرح کی ملاقات اور رابطے کا عزم  کیاگیا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سردار مشتاق خان مندرانی کو عنقریب صوبائی قیادت میں اہم ذمہ داری اور عہدے سے نوازا جائے گا اور ان سے توقع ظاہر کی گی کہ وہ آئندہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکهیں گے تاکہ پارٹی کو ملکی گیر سطح پر منظم کیا جاسکے۔اس توقع کے ساتھ کہ عوامی رابطہ مہم اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے وہ ایک دوسرے سے ٹیلی فونک رابطے بهی کرتے رہیں گے.تاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے متفقہ طور پر لائحہ عمل بنایا جاسکے ۔
اس گفتگو اور ملاقات کے دوران سردار محمد اسلم بلو چ بزنس مین آف دبئ مسلسل ٹیلی فونک رابطے میں رہے.
اس اجلاس کے دوران سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹوصاحب کا سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے سلسلے میں انتظامات اور تعاون کا بهی شکریہ ادا کیا گیا.




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے