Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

گداگر عورتوں کا گھر میں گھس کر خاتون خانہ پر تشدد، زیورات اور نقدی لے اڑیں


تونسہ شریف(سپیشل رپورٹر) تونسہ شہر میں گداگر عورتوں کا ایک گروہ سر گرم۔ ایک ہفتہ میں محلہ نظام آباد اور شہر کے مختلف حصوں میں وارداتیں۔ محلہ نطام آباد میں ایک گھر میں گھس کر عورت کا گلا دبا کر زیورات اور نقدی لوٹ لی تفصیلات کے مطابق محلہ نظام آباد میں حسن بزدار کے گھر میں گداگر گروہ نے گھس کر اس کی بیوی کا گلہ دبا دیا نقدی اور زیورات کا صفایا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ایک گھنٹے بعد اہل محلہ نے آ کر ہسپتال پہنچایا عورت کو شدید بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان لے گئے جہاں اسے طبعی امداد دی جا رہی ہے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے تونسہ سٹی پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ایس ایچ او نصراللہ خان بابر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تلاش جاری ہے بہت جلد گرفتار کر کیا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے