Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی

تونسہ شریف(تعمیر نیوز سپیشل رپورٹر)گاڈی موڑ پر کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق فیصل فارما ڈی جی خان کے سیلز مین محمد خالد کار نمبر ایم این 4689 پر اپنے آبائی گھر مکول کلاں آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار منی ٹرالر نمبری ایم ایل اے 6924 نے ٹکر مار دی جس سے گھر کے سربراہ محمد خالد،ان کی اہلیہ فاطمہ، بچیاں مریم، عائشہ، نور شدید زخمی ہو گئیں۔جنہیں فوری طور پر تونسہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر محمد خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ دو بچیوں اور ان کی والدہ کیحالت تشویشناک ہے ، جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے