Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی

وہوا(تعمیر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)وہوا  کے نواحی علاقے موضع جھانگرہ میں دو گرپوں  میں زمین کے تنازع پر تصادم  5افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے وزیر احمد قصرانی کی حالت نازک ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ر یفر کر دیا گیا ۔ دونوں گروپوں کے افراد گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق وہوا کی نواحی علاقے موضع جھانگرہ میں نو کینال متنازع زرعی اراضی  پر مدعی پارٹی جن کا موجودہ اراضی پر قبضہ تھا انہوں نے امان اللہ قیصرانی،منظور احمد قیصرانی و دیگر گرفتار 16افراد کو درخت کاٹنے سے منع کیا تو  انہوں نے محمد اسماعیل قیصرانی ،محمد ظفر قیصرانی ،محمد نعمان قیصرانی،وزیر احمد قیصرانی،محمد طارق قیصرانی،امیر محمدقیصرانی،حاجی اللہ ڈیوایا قیصرانی،ودیگرموقع پر موجود افراد پر ہلہ بول دیا اسی دوران لڑائی میں سوٹوں اور مکوں سے ایک دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔بعدازاں زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ان میں شدید زخمی وزیر احمد قیصرانی کی تشویشناک حالت کے پیش نظرانہیں ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ غازیخان ریفر کر دیا گیا۔ لڑائی میں شامل افراد کو حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے