تونسہ شریف(نامہ نگار) منگروٹھہ میں با اثر شخص نے نکاسی آب کیلئے بنائی گئی نالی بند کردی،اہل محلہ شدید مشکلات کا شکار،اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق منگروٹھہ میں بااثر شخص ظفر اقبال نے گندے پانی کے نکاس کیلئے بنائی گئی نالی بند کر دی جس کی وجہ سے پانی گلی میں جمع ہو رہا ہے۔اہل محلہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔حتیٰ کہ گلی سے جنازہ گزارنا بھی انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔اہل محلہ نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔





0 تبصرے