وہوا(تعمیرنیوز ا-آن لائن نیوزرپورٹ11 ستمبر2016 )قصبہ کوتانی رودکوہی پل کی تعمیر تین کروڑ کی لاگت سے اگلے ماہ شروع کردی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی سردارامجدفاروق کھوسہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر امیدوارچیئرمین ضلع کونسل سردارعبدالقادر کھوسہ،سرداراعجازالرحمٰن کھیتران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ تین کروڑ کی لاگت سے یونین کونسل کوتانی کے مقام پر گزشتہ دس سال بہہ جانے والے پل رودکوہی وہوا تل کے مقام پر پل کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا اس پل کے بہہ جانے سے اس علاقے کے مکین سخت اذیت میں مبتلا تھے جسکی تعمیر سے دو یونین کونسل کوتانی و لکھانی کی عوام کا رابطہ رودکوہی کے دنوں میں بڑے شہروں سے بحال رہے گا جس سے اس علاقے کی عوام کی طرز معاش میں بھی کافی حد تک بہتری واضع طور دیکھی جا سکے گی اس موقع پر موجود امیدوا رضلع ناظم سردار عبدلقادر کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل تونسہ میں جلدصاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام یونین کونسلوں کی سطح پر تمام چھوٹے بڑے شہروں و دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا کام شروع کیا جا رہے جس سے تحصیل بھر کی عوام کو زیرزمین آرسینک کی کثیر مقدار والا پانی پینے سے نجات ممکن ہو سکے گی اور اس سے عوام کو فلٹر شدہ شفاف پانی میسر ہوسکے گا ۔




0 تبصرے