Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

تیسرا سالانہ امن سرائیکی مشاعرہ 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب ریتڑہ میں منعقد ہورہا ہے

ریتڑہ(نامہ نگار)تیسرا سالانہ امن سرائیکی مشاعرہ 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب ریتڑہ میں منعقد ہورہا ہے۔جس میں سرائیکی وسیب کے نامور دانشور اور شعرا کرام شرکت کریں گے۔مشاعرہ کے منتظم اعلیٰ مقبول شہزاد ملکانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس مشاعرہ کا مقصد سرائیکی ادب و ثقافت کو فروغ دینا اور عوام کو مثبت تفریح فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مشاعرے سے افراتفری کے اس دور میں عوام کو ایک ساتھ مل بیٹھنے اور محظوظ ہونے کا موقعہ ملے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مشاعرہ کے اختتام پر محفل موسیقی بھی منعقد ہوگی جس میں اہم سرائیکی گلوکاران اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے