Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

لیہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ھے بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ھوں۔رحمت اللہ خان نیازی

 لیہ(نمائندہ خصوصی) لیہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ھے بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ھوں ان خیالات کا اظہار آر پی او ڈیرہ غازیخان رحمت اللہ خان نیازی نے دفتر پولیس لیہ میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ھے بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ھوں انہوں نے پولیس کے کام میں جدت اور شفافیت کو فروغ دینے کیلیے ٹیکنالوجی کے استعمال ،کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس ویلفیر کیلئے کئے گئے اقدامات کو خوب سراہا انہوں نے ھدایات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں ایس او پی کے مطابق کام کرتے ہوئے جذبہ سے سرشار ہوکر فرائض سر انجام دئیے جائیں،جبکہ اس سے قبل ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے بریفنگ دیتے ہوئے گزشتہ چھ ماہ میں لیہ پولیس کی کارکردگی جن میں مقدمات کے چالان،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری،گینگز کی گرفتاری کے علاوہ آئ ٹی کے شعبے ،عوام کو انصاف کی فراھمی،پولیس اھلکاران کی ویلفیفر سمیت امن و امان کیلیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے