Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

محرم الحرام میں ڈیوٹی دینے والے رضاکاروں کی ٹریننگ

تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی)تونسہ تھانہ میں ولینٹئر رضاکار ‘منتظمین کو ٹریننگ دی گئی جو دوران محرم الحرام پولیس کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے انہیں تلاشی ‘چیکنگ ‘ڈیوٹی ‘رسہ ڈیوٹی کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور ان سے نمٹنے کے بارے میں ٹریننگ دی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے امن کمیٹی ممبران کے ساتھ رابطے میں رہیں گے کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال ‘ایس ایچ او نصراللہ بابر ‘عبدالطیف ‘محمد آصف ایلیٹ فورس اور علمدار ترابی بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے