تونسہ(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو کار سرکار میں مداخلت اور ملزموں کو چھڑانے کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر عطامحمد جعفر ی نے پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفتر جاکر سرکاری ملازمین کو دھمکانے اور ان کی زیرحراست ملزموں کو چھڑانے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عوامی نمائندے کو زیب نہیں د یتا کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر ملزموں کو چھڑائے اگر حکومتی ممبران نے اس طرح کارویہ اختیار کیا تو اس سے پورا ملک لاقانونیت اور انارکی کا شکار ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرکے واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی قانون شکنی کی جرآت نہ ہوسکے ۔



0 تبصرے