ریتڑہ(تعمیرنیوز 10 ستمبر2016) بیرسٹر سردارامام بخش قیصرانی نے گذشتہ روز حلقہ پی پی 240 کے مختلف دیہاتوں اور قصبوں کا دورہ کیا اور اپنے ووٹروں اور سپورٹروں کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سردارامام بخش قیصرانی نے گذشتہ روز حلقہ پی پی 240 کے دیہاتوں کوٹ قیصرانی،شادی خیل، باٹھی قیصرانی،وہوا،ریتڑہ،پیہڑ،لکھانی،شادی والا،جھنگی،ترمن،کھڈبزدار،کالووالا،نتکانی،سکھانی اور ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا۔اس موقع پر اپنے ووٹرز اور سپورٹرز شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان ان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ان کی محبتیں انہیں ایک نیا ولولہ اور جذبہ عطا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سپورٹرز اور ووٹرز کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں اور ہمیشہ ان کے دکھ درد میں شریک رہیں گے۔





0 تبصرے