ریتڑہ(نامہ نگار)الخلیل کتاب گھر کے اونراور معروف کاروباری شخصیت کلیم اللہ جنجوعہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ آج دن 9:30 بجے بستی ملکانی کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ قاری محمدرمضان نے پڑھائی۔ان کی نماز جنازہ میں کثیرتعداد میں اہل علاقہ اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمدانورخان ملکانی،چیئرمین یوسی مورجھنگی سردارعبدالحفیظ خان میرانی،حاجی قادر بخش ملکانی،مقبول شہزاد ملکانی،سردارثنااللہ میرانی،سردارعبدالشفیق میرانی،نعمت اللہ ملکانی،سردارمحمداقبال خان ملکانی نائب صدر مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ ،غلام شبیرخان ملکانی،فاروق شہزاد ملکانی ودیگر نے شرکت کی



0 تبصرے