رحیم یارخان(مانیٹرنگ ڈیسک)خان پور کے نزدیک دو بسوں کے درمیان ہولناک تصادم میں ہلاک شدگان کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی۔جبکہ 70 سے زائد مسافر زخمی ہو ئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ خان پور میں دھریجہ ریلوے کراسنگ کے نزدیک پیش آیا۔جس میں طلبہ سمیت تیس سے زائد مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ستر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے بعد ہلاک شدگان اور زخمیوں کو بسوں کی باڈیاں کا ٹ کر باہر نکالا گیا۔زخمیوں کو خان پور اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔














0 تبصرے