Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکمران پانامہ لیکس پراپنی پوزیشن واضح کریں،کرپٹ نظام کا خاتمہ جماعت اسلامی کر سکتی ہے،عطاء محمد جعفری

وہوا(نمائندہ خصوصی)حکمران پانامہ لیکس پراپنی پوزیشن واضح کریں،کرپٹ نظام کا خاتمہ جماعت اسلامی کر سکتی ہے،عطاء محمد جعفری۔ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کے امیر پروفیسر عطاء محمد جعفری نے ارکان جماعت اسلامی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا حکمرانوں نے کرپشن زدہ نظام کو پروان چڑھایا جس سے ملک وقوم مسائل سے دوچار ہے۔حکمرانوں نے پانامہ لیکس پر اپنی پوزیشن واضح نہیں کی اگر وہ کرپشن زدہ نہیں تو احتساب کا عمل جاری رکھیں تاکہ عوام کو معلوم ہو سکے کون کرپٹ ہے۔انہوں نے کہا کرپٹ نظام کا خاتمہ دیانتدار قیادت ہی کر سکتی ہے جو جماعت اسلامی کے پاس ہے جس دن عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا تو قوم کو خوشحالی اور میرٹ کا تحفہ میسر آئے گا۔ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی پنجاب کے تنظیمی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں ارکان جماعت کی شرکت انتہائی ضروری ہے جو 29اکتوبر سے30اکتوبر تک لاہور میں ہو گا اس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور جماعتی پالیسیوں بارے ارکان کا آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہPP240حافظ محمد رفیق،امیر یونین جنوبی حفیظ اللہ قیصرانی،امیر یونین شمالی مولانا شفیق قیصرانی،الیاس آصف،قاری عبدالستار کھتران،قاضی نعیم اللہ،حبیب اللہ خان گوڈی،حافظ ثناء اللہ،حاجی اللہ ڈتہ قیصرانی،محمد سلیم لاشاری و دیگر موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے