Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ای ڈی او ہیلتھ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

لیہ(سپیشل رپورٹر، تعمیر نیوز آن لائن اخبار)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن نے یوم عاشور کے موقع پر ایمرجنسی طبی سہولیات کے جائزہ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا اچانک معائنہ کیااس موقع ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان نے ہسپتال میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات جن میں 12بیڈ ز پر مشتمل خصوصی واڈز مختص کرنے ،بلڈ بنک میں 87خون کے بیگز کی موجودگی ،ادوایات کے 50خصوصی پیکٹس تیار رکھنے ،سپیشلسٹ ڈاکٹرز و سرجنزکی ڈیوٹی پر موجودگی اور ہسپتال میں ایمبولینسز کو الرٹ رکھنے ایسے معاملات کے بارئے میں آگاہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے