Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

 ریتڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں 10 محرم الحرام عاشورہ کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے جوانوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے ہیں۔
چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عاشورہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو اس سے نمٹنے کے لیے بھی ہنگامی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ملک کے بھر کے حساس اضلاع میں فوج، نیم فوجی دستے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
عاشورہ کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت داخلہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کے ساتھ مل کر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کررہی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام کو یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کے متعدد شہروں اور قصبوں میں صوبوں کی درخواست پر 146جتنا ممکن ہو اتنے کم وقت کے لیے موبائل فون سروسز بند کی جائیں گی145۔
اس کے علاوہ کراچی سمیت پورے سندھ، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں پہلے ہی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔
تمام حساس اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
ہزاروں سیکیورٹی اہلکار جن میں رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار بھی شامل ہیں گزشتہ روز سے ہی حساس مقامات پر تعینات ہیں اور سیکیورٹی فورسز تمام بڑے شہروں میں مشترکہ طور پر فلیگ مارچ بھی کررہی ہیں۔
بڑے شہروں میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ قانونی نافذ کرنے والی ایجنسیاں سرویلیئنس کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی گزرگاہوں کی نگرانی کریں گی۔
پنجاب کے 10 اضلاع لاہور، راولپنڈی، ملتان فیصل آباد، گجرانوالہ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں یوم عاشور کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے تقریباً 2 لاکھ اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ پاک فوج کی 32 کمپنیاں بھی تعینات ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے