Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

موٹر سائیکل پول سے ٹکرانے کے باعث تین بہنوں کا اکلوتا بھائی دم توڑ گیا

کامونکی(نمائندہ خصوصی) تیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکراجانے سے تین بہنوں کا بھائی ہلاک ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں لالو پور کے محمد امجد کا چودہ سالہ بیٹا ابوبکر صدیق جوکہ تین بہنوں کا بھائی ہے گذشتہ شام ا پنی سولہ سالہ بہن سدرہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاؤں میں گھوم رہا تھا کہ تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دونوں بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے۔جبکہ تشویش ناک حالت کے پیش نظر ابوبکر صدیق کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے