ریتڑہ(سٹاف رپورٹر)مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے یونین کونسل مورجھنگی سے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔یوسی مورجھنگی کے چیئرمین سردار عبدالحفیظ خان میرانی نے تعمیر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل مورجھنگی سے چیئرمین گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روزوقت ختم ہونے تک ہمارے گروپ کے امیدواروں کے خلاف کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔اس وجہ سے کسان کونسلر کی نشست پر امیرمحمد ، سید ثقلین شاہ یوتھ کونسلر اور دو خواتین بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہیں۔انہوں نے نومنتخب کونسلروں کو مبارکباد دی ہے



0 تبصرے