Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

محمد سائبان درانی بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کی دوڑ میں واپس آرہا ہے تاہم تمام دوستوں سے اپنے بیٹے کی صحت یابی کیلئے دعا کی خصوصی اپیل کرتا ہوں۔سہیل رضا درانی

ڈیرہ غازیخان ( سپیشل رپورٹر) مقامی اخبار کے سینئر صحافی سہیل رضا درانی کے بر خوردار محمد سائبان خان درانی جو کہ تین سال قبل جیل روڈ پر غازی میڈیکل کالج گیٹ کے بالمقابل کار حادثے کا شکارہوکر سر پر چوٹ لگنے کے سبب قومے میں چلے گئے تھے تاحال بولنے اور چلنے کی طاقت سے محروم ہیں ان کا علاج جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ تین سال آزمائش کا طویل عرصہ گذر گیا ہے اللہ پاک کے کرم سے محمد سائبان درانی بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کی دوڑ میں واپس آرہا ہے تاہم تمام دوستوں سے اپنے بیٹے کی صحت یابی کیلئے دعا کی خصوصی اپیل کرتا ہوں کہ باری تعالیٰ جلد از جلد میرے بیٹے کو بے عیب زندگی دیتے ہوئے اپنے پاؤں پر چلنے اور بولنے کی طاقت عطاء فرمائے اور تمام دوست اس کا نام لے کر رب العزت کی بارگاہ میں خصوصی طور پراس کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے