Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں وہوا کا رہائشی بیس سالہ ابرار گل بھی شہید ہونے والوں میں شامل

وہوا(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں وہوا کا رہائشی بیس سالہ ابرار گل بھی شہید ہوگیا ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ پولیس ٹرنینگ کالج پر ہونے والے خود کش حملے میں وہوا کا ابرار گل غوری بھی شہید ہوگیا ،ابرار گل نے 9ماہ قبل بلوچستان پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا ۔ابرار احمد غوری کے والد حمیداللہ غوری بھی بلوچستان پولیس سنجاوی میں بطور پولیس انسپکڑ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،ابرار احمد شہید کے اہلخانہ میں والدین اور 7بہن بھائی ہیں، شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کر دی گئی ہے شہید کی میت کو کوئٹہ سے ان کے آبائی شہر وہوا روانہ کر دیا گیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے