Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کا فلیگ مارچ

لیہ (سپیشل رپورٹر)لیہ پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی پی اولیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے کی۔فلیگ مارچ میں ضلع ہذا کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، پولیس لائن اور تھانہ جات کی موبائل گاڑیاں، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کے آغاز پر ڈی پی او نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد لیہ پولیس کی طرف سے اپنی تیاری اور عزم کا اظہار کرنا ہے کہ پولیس محرم الحرام کے دنوں میں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے کے لئے پر عزم ہے۔ اور اس کے ساتھ عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا ہے کہ تمام باشعور عوام ان حساس ایام میں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و اماں کو یقینی بنائیں۔ اپنے ارد گرد مشکوک اور تحریب کار عناصر کی نشاندہیء کرکے ان کے بارہ میں پولیس کو معلومات دیں۔ اور اس کے ساتھ عوام میں دیگر سماجی ذمہ داریاں جیسا کہ جلوس ہائے کہ راستوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کو ہٹانا اور اپنی گلی کوچوں کو صاف رکھنے کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن لیہ سے شروع ہوا جو کہ فوارہ چوک ،لیہ کی مرکزی شاہراہ چوبارہ روڈ، اسلم موڑ،کلمہ چوک،جمن شاہ،کوٹ سلطان ،پہاڑ پور، شوگر مل موڑ،کوٹلہ حاجی شاہ،دربار راجن شاہ ، کروڑ لعل عیسن سے ہوتا ہوا جھرکل پہنچا اور کروڑ شہر سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن لیہ اختتام پزیر ہوا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے