ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹرز کی عدم توجہ ،ادویات کی قلت ،غیرضروری ٹیسٹ اورسہولتوں کے فقدان کے خلاف جیل روڈ بلاک ،شدید نعرہ بازی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق قصبہ معموری کے رہائشی محمد صادق بندوآنی دو روز قبل اپنی بیوی کو آپریشن کے لیے داخل کرایا اس کے پیٹ میں پہلے سے بچہ فوت شدہ تھا دو روز گزرنے کے باوجود بھی لیڈی ڈاکٹر زاو ر عملے نے کوئی توجہ نہ دی اور ہمیں ٹاؤٹوں کے زریعے پرائیویٹ ہسپتال میں جانے کے مشورے دیتے رہے الٹر ساؤنڈ ،مختلف بلڈ ٹیسٹ اورادویات باہر سے منگوائی گئیں ہسپتال میں کوئی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضہ کی حالت بگڑنے پرہمیں مجبوراًمظفر گڑھ ترکی ہسپتال جانا پڑاانہوں نے بھی علاج سے انکار کر دیا پھر ہم واپس ڈی جی خان گائنی میں آئے جہاں پر ہمیں انہوں نے داخل کرنے سے انکار کردیا جس پر ہم نے مجبورا احتجاجی مظاہر ہ کیا گائنی میں کوئی سینئر لیڈی ڈاکٹر بھی ڈیوٹی پر نہیں ہوتیں سب ٹرینی ڈاکٹرزہوتی ہیں مظاہرین میں خدابخش ، محمد بخش کچھیلا ،شاہد اقبال ،نصیرخان،غلام مرتضی ،محمد حُسین ،نذرحُسین ،محمد اکبر ،بھٹو خان ،رحمت اﷲ شامل تھے انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مریض بے یارومدگار کئی کئی روز تک پڑے رہتے ہیں انتظامیہ بدتمیزی کے ساتھ پیش آتی ہے ہسپتال میں کوئی سہولت نہیں الٹر ساؤنڈ کے لیے بھی پر ائیویٹ ہسپتال میں جانا پڑتا ہے کبھی سرجیکل اوزار نہ ہونے کا بہانہ کیا جاتا ہے ہسپتال انتظامیہ کے رویے سے تنگ آکر لوگوں کو مجبوراً پرائیویٹ ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے انہوں نے وزیرِ اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرے واضع رہے کہ پہلے بھی علاج کے لیے آنے والوں کو ہسپتال سے نکالا گیا ہے اور مختلف اوقات میں خواتین نے بچوں کو جھاڑیوں میں جنم دیا ہے ۔
0 تبصرے