Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے پرانا شیڈول منسوخ نیا جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کا نیاشیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے 14 اور 15 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں جبکہ17 اور 18 اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔. الیکشن کمیشن کے مطابق 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکیں اور 22 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے. نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے. 25 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست اور ان کو انتخابی نشانات الاٹ کیا جائیں گے. میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور،میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابات 8نومبر،میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات 10 نومبر اور یونین کونسلز 12 نومبر کو ہوں گے جبکہ14 نومبر کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔کامیاب امیدوار 26نومبر کو حلف اُٹھائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے