Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

وزیرِ اعظم میں نواز شریف استفٰی دے کر اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں۔ اخوند ہمایوں رضا

ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر)پکڑدھکڑاورگرفتاریوں سے نہیں ڈرتے 2نومبر کو تمام رکاوٹیں توڑ کر ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے حکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنہ سے خوف زدہ ہو کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے خواتین پر بھی تشدد کیا جو اس کی ناکامی کا ثبوت ہے وزیرِ اعظم میں نواز شریف استفٰی دے کر اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں ڈیرہ غازیخان سے سینکڑوں کارکن اسلام آباد پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر کارپوریشن اخوند ہمایوں رضانے ضلعی صدر آئی ایس ایف محمود بھٹی ،تحصیل صدر ملک عدنان آرائیں کے ہمراہ نومنتخب عہدیداروں نائب صدر محمد سعید طاہر،نائب صدرمحمد علی ملکانی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نبیل گشکوری ، انفارمیشن سیکرٹری محمد جہانزیب حسن،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد لغاری کو نوٹیفیکیشن کی تقسیم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا اخوند ہمایوں رضانے کہا کہ احتجاج اور دھرنا ہمارا آئینی اورقانونی حق ہے حکومت کے منفی ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جوش اور عزم اور بڑھ رہا ہے نیوہمیں روکنے یا دھمکانے کی کوشش نہ کی جائے دو نومبر کو فیصلہ کن اجتماع ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے