Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ڈیرہ غازیخان۔فرینڈزہاکی کلب نے ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل دو گول سے جیت لیا

ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر)فرینڈزہاکی کلب نے ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل دو گول سے جیت لیا ۔ فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گااس میں سات رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں تفصیلات کے مطابق انٹرکلب ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فرینڈہاکی گراؤنڈڈیرہ غازیخان میں دوسرے روز کھیلاجانیوالامیچ فرینڈزہاکی کلب اور ٹیپوہاکی کلب کے درمیان کسی بغیر وقفہ کے کھیلا گیا،فرینڈزہاکی کلب کی ٹیم نے مقررہ وقت میں دو گول کئے جبکہ ٹیپو ہاکی کلب کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی فائنل میچ بروز اتوا ر کھیلا جائے گامیچ کی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ سنی سجاد تھے اس موقع پر انعام فرید ،فاروق عزیزسابقہ ایم ڈی سپورٹس بورڈ پنجاب ،سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن ندیم الحسن کوکب ،شیخ ہارون سعید ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے