Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نانا عارف ملکانی،حکیم سعادت اللہ رند،ملک اللہ نواز ارائیں، ملک حنیف چھجڑہ،عبدالقیوم بزدار اور اطہر فدا ہیروی مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کونسل کے رکن نامزد

ریتڑہ(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کونسل میں تحصیل تونسہ سے مزید ارکان کا اضافہ، نانا عارف ملکانی،حکیم سعادت اللہ رند،ملک اللہ نواز ارائیں، ملک حنیف چھجڑہ،عبدالقیوم بزدار اور اطہر فدا ہیروی کو مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کونسل کا رکن نامزد کردیا گیا۔لاہور سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کونسل کے رکن ملک اللہ نواز ارائیں نے تعمیرنیوز کو بتایا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے متذکرہ بالا رہنماؤں کو صوبائی کونسل کا رکن نامزد کردیا ہے۔یاد رہے کہ ملک اللہ نواز ارائیں،عبدالقیوم بزدار اور اطہر فدا ہیروی پہلے بھی ن لیگ کی صوبائی کونسل کے ارکان تھے جنہیں نئے ارکان نانا عارف ملکانی،حکیم سعادت اللہ رند،ملک حنیف چھجڑہ کے ساتھ دوبارہ رکن نامزد کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماء مقبول شہزاد ملکانی نے نانا عارف ملکانی،حکیم سعادت اللہ رند،ملک اللہ نواز ارائیں، ملک حنیف چھجڑہ،عبدالقیوم بزدار اور اطہر فدا ہیروی کو مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کونسل کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ یہ رہنما مسلم لیگ (ن) کو تحصیل تونسہ میں مزید فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور تحصیل تونسہ کو مسلم لیگ(ن) کو گڑھ بنا دیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے