Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سانحہ کوئٹہ میں شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،بیٹے کی شہادت پر فخر ہے،والد

وہوا(نمائندہ خصوصی) سانحہ کوئٹہ میں شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،بیٹے کی شہادت پر فخر ہے،والد۔ تفصیل کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں شہید اہلکار ابرار احمد ولد حمید اللہ غوری کی نماز جنازہ آبائی علاقہ وہوا میں ادا کر دی گئی ۔شہید کے والد حمید اللہ غوری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا میرے بیٹے نے قوم کیلئے قربانی دی جو رائیگاں نہیں جائے گی ان کا کہنا تھا بیٹے کی شہادت پر فخر ہے اور دشمن ہمارے جذبات کا ٹھیس نہیں پہنچا سکتا میں اور میرے دیگر بیٹے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔نمازہ جنازہ میں چیف آف کھتران سردار حافظ اورنگ زیب آزردہ کھتران،ایس ایچ او سیف اللہ جوئیہ،عبدالرحمن بزدار،سردار حاجی فاروق خان کھتران،سردار اظہر خان کھتران،جماعت اسلامی کے رہنماؤں حفیظ اللہ قیصرانی،حاجی اللہ ڈتہ قیصرانی، سید بابر اقبال شاہ ، حافظ بشیر احمد ،نعمت اللہ بلوچ ،عابد عزیز شیخِ ، سید توقیر شاہ سابق چیئرمین بلدیہ حاجی قدرت اللہ خان کھتران،پیپلز پارٹی کے رہنما عابد محمود خان بکھائی،ماجد خان بکھائی،تحریک انصاف کے رہنما شیر زمان بابر،وقاص چانڈیہ سمیت کثیر تعداد میں عوام شریک تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے