Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دکاندروں نے ملنگ کے روپ میں آئے نوسربازوں کو پکڑ لیا۔خاطرمدارت کے بعد پولیس کے حوالے

ریتڑہ(نمائندہ خصوصی)دکاندروں نے ملنگ کے روپ میں آئے نوسربازوں کو پکڑ لیا۔خاطرمدارت کے بعد پولیس تھانہ ریتڑہ کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریتڑہ شہر میں دکانداروں نے ملنگ کے روپ میں آئے ہوئے دو نوسربازوں کو پکڑ لیا۔مذکورہ نوسربازوں نے رکشہ ڈرائیور اور دکاندروں کو ٹھگنے کی کوشش کی تو دکانداروں نے اکٹھے ہوکر انہیں پکڑلیا۔جب ان سے ان کی پہچان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لیت لعل سے کام لیا۔ان میں سے ایک نوسرباز کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا جس پر اس کا نام منیرعباس ولد ماہی ضلع مطفر گڑھ درج تھا۔جبکہ دوسرے نوسرباز کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہ ہوسکی۔تاجروں نے پولیس تھانہ ریتڑہ کو بلا کر دونوں نوسرباز ان کے حوالے کردیئے۔پولیس تھانہ ریتڑہ نے ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے