Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سانحہ پولیس کالج کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔نا عارف ملکانی،حکیم سعادت اللہ رند،ملک اللہ نواز ارائیں


ریتڑہ(نمائندہ خصوصی) سانحہ پولیس کالج کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) تحصیل تونسہ کے کوآرڈینیٹراور ممبرصوبائی کونسل نانا عارف ملکانی،حکیم سعادت اللہ رند،ملک اللہ نواز ارائیں، ملک حنیف چھجڑہ،سردار عبدالقیوم بزدار،اطہرفدا ہیروی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بدترین دہشتگردی کا شکار ہے جس میں ہمارے مسلح اداروں کے ساتھ ساتھ عام افراد بھی صدمات اٹھا رہے ہیں۔دہشتگردی کی اس جنگ میں ہمارے مسلح اداروں کی کامیابیوں نے دہشتگردوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔جس کی وجہ سے وہ نسبتاََ آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ان دہشتگردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے