Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نا معلوم چور غیریب چوراہے کی 13بکریاں لے اڑے اہل علا قہ کے تعاقب پر چوروں کی فائرنگ

شاہ صدردین (نمائندہ خصوصی)نا معلوم چور غیریب چوراہے کی 13بکریاں لے اڑے اہل علا قہ کے تعاقب پر چوروں کی فائرنگ پولیس کوٹ مبارک نے مقدمہ کا اندراج تو ایک طرف جا ئے وقوعہ دیکھنا بھی منا سب نہیں سمجھا ۔
تفصیلات کے مطابق پیر عادل مہاجر والی مسجد کے ملحقہ گھر میں ایک غریب چوراہا محمد اقبال جت گذ شتہ شب اپنے گھر سویا ہوا تھا رات کے پچھلے پہر نا معلوم چور اس کے مکان میں نقب لگا کر 13 بکریا ں لے اڑے 
راستہ میں بکریوں کے شور پر اہل علا قہ نے چوروں کو روکنے کی کو شش کی جس پر چوروں نے فائرنگ کر دی اور چور بکریاں لیکر چلے گئے 
محمد اقبال جس کا کل سرمایہ یہی 13بکریا ں تھیں۔ انتہا ئی غربت کے باعث  اہل محلہ انہیں کھانا دیتے تھے
اس سلسلہ میں محمد اقبال نے پولیس تھا نہ کوٹ مبارک کو تھا نہ جا کر اطلا ع دی جس پر ڈیوٹی محرر نے قانونی تقاضے پورے کرنے اور ایس ایچ اوسے ملوانے کی بجائے بوڑھے محمد اقبال کو ٹرخا تے ہو ئے کہا کہ رپٹ درج ہو گئی ہے نقب لگی جگہ کو بند کر دو۔
بکریوں کی چوری سے اور پولیس کی جانب سے کاروائی نہ ہو نے پر بوڑھا محمد اقبال جت اپنا ذ ہنی توازن کھو بیٹھا ہے
اہل علا قہ کا کہنا ہے جس نے بکریاں چوری کی ہیں انہیں ممبر شمبر معززین اور نا جائز معززین اور پولیس سمیت سب جانتے ہیں تاہم خوف یا تعلق کے با عث ان کا نام کو ئی نہیں لیتا ۔سما جی و عوامی حلقوں نے ڈی پی او ڈیرہ غا زیخان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے