Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پولیس عوام کی جان مال عزت آبرو کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کیپٹن (ر) عطا محمد

شاہ صدردین (نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او ڈیرہ غا زیخان کیپٹن (ر) عطا محمد نے پولیس اسٹیشن شاہ صدردین کا تفصیلی ملا حظہ کیا مال مقدمہ ریکارڈ اور تھانہ کی صفا ئی اور تعمیراتی کام کے حوالے سے اطعمنان کا اظہار کرتے ہو ئے شاندار کارکردگی پر ایس ایچ او تھا نہ شاہ صدردین حیات خان دریشک کو شاباش دی اور 50 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکٹ دینے کا کا اعلان کیا اس مو قع پر انہوں نے تفشیشی افسران کو چالان جلد مکمل کرنے کی ہدائت دیں اس مو قع پر چیئر مین یو نین کو نسل پکی محمد شریف اشرف کھو سہ ، چیئر مین یو نین کونسل پیر عادل سید نادر امام کا ظمی نے بھی ڈی پی او سے ملاقات کی اور علا قہ میں امن امان کی بحالی کے سلسلہ میں ڈیرہ غا زیخان پولیس کی کارکردگی کو سرا ہا اس مو قع پر ڈی پی او ڈیرہ غا زیخان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی دریں اثنا صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈی پی او ڈیرہ غا زیخان کیپٹن (ر) عطا محمد نے کہا پولیس عوام کی جان مال عزت آبرو کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے ڈیرہ پولیس کی کارکردگی مثا لی رہی ہے پولیس افسران کو بھی ہدایات دی گئیں ہیں سائیلین سے خوش اسلوبی سے پیش آ ئیں اور انصاف کی فراہمی کو ممکن بنا ئیں اس مو قع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک بشیر اعوان ، ایس ایچ او تھا نہشاہ صدردین حیات خان دریشک ، ریڈر ڈی پی او غلام حسن جو گیا نی، پی ایس او حمید اللہ خان ،ریڈر ڈی ایس پی صدر سرکل محمد نواز خان، پی آر او محمد کا شف بھی ہمراہ تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے