Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سردار محمد انور خان ملکانی گروپ کامیاب

 ریتڑہ(تعمیر نیوز سپیشل 19 نومبر 2016)یونین کونسل ٹبی قیصرانی کی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوارکامیاب۔چیئرمین محمد انور خان ملکانی کا کونسلر ز یونین کونسل ٹبی قیصرانی کیلئے اظہار تشکر۔تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات یونین کونسل ٹبی قیصرانی کے دفتر میں منعقد ہوئے۔جس میں چیئرمین یونین کونسل ٹبی قیصرانی محمد انور خان ملکانی کے حمایت یافتہ امیدوار کسان کونسلر محمد اشرف بگا، اور یوتھ کونسلر رحمت اللہ آٹھ آٹھ ووٹ حاصل کرکے کا میاب ہوئے ہیں ۔اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر چیئرمین گروپ کی افضل بی بی پانچ اور بشیر بی بی تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار کوئی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
اس سے پہلے یونین کونسل مورجھنگی کی تمام مخصوص نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔جن میں امیرمحمد کسان کونسلر،ثقلین عباس یوتھ کونسلر،نسرین بیگم اور عائشہ بی بی خواتین کی نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔
یوسی ببی
چیئرمین جاویداقبال قیصرانی گروپ کے
ضمیرحسین -کسان
ساجداللہ- یوتھ
حمید مائی،
حاتو مائی خواتین کونسلر منتخب


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے