Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکومت پنجاب کی ہدایت پر دانش سکول گرلز ونگ کے چھٹے تعلیمی سیشن کیلئے داخلوں کاآغاز کر دیاگیاہے۔ شبنم حسیب

ڈیرہ غازیخان( نمائندہ خصوصی)پرنسپل پنجاب دانش سکول ڈیرہ غازیخان شبنم حسیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دانش سکول گرلز ونگ کے چھٹے تعلیمی سیشن کیلئے داخلوں کاآغاز کر دیاگیاہے . خواہشمند طالبات 20نومبر تک داخلہ فارم جمع کرا سکتی ہیں . انہوں نے بتایاکہ اوپن میرٹ اوراہلیت پر 100طالبات کو داخلہ دیا جائے گا جبکہ دس سیٹیں سیلف فنانس کیلئے بھی مختص کر دی گئی ہیں . مجموعی طو رپر 110طالبات کو تعلیمی سیشن 2017-18 کیلئے داخلہ دیا جائے گا. پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ داخلہ فارم دانش سکول ، ای ڈی او ایجوکیشن ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ہائی سکولز او رتحصیل آفس کے علاوہ متعلقہ نمبردار اور پٹواری سے بلامعاوضہ حاصل کیے جاسکتے ہیں . انہوں نے بتایاکہ دانش سکول کلاس ششم میں داخلہ کیلئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پرائمری امتحان پاس یا پانچویں میں زیر تعلیم غریب طالبات جن کی عمر دس سے 13سال کے درمیان ہو ، درخواستیں دے سکتی ہیں . دانش سکول میں داخلہ کیلئے یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ طالبہ کسی مہلک بیماری میں مبتلا نہ ہو . داخلو ں سے قبل خواہشمند طالبات کا طبی معائنہ کرایا جائے گا. شبنم حسیب نے بتایا کہ موصول شدہ اہل درخواستوں کی حامل طالبات کو تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو دینا ہو گا . پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ سیلف فنانس پر طالبہ کو 12000روپے ماہانہ ادا کرنا پڑے گا او رادارہ تعلیم ، رہائش ، خوراک ، یونیفارم اور دیگر سہولیات فراہم کرے گا. مزید معلومات کیلئے ادارہ کے فون نمبر 0642474955-6پر رابطہ کیا جا سکتاہے .

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے