Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کا واحد حل تعلیم کی ترقی ہے۔ایم این اے ڈیرہ غازی خان حافظ ڈاکٹر عبدالکریم

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کا واحد حل تعلیم کی ترقی ہے ، تعلیم کسی بھی فرد کی انفرادی اور اجتماعی ضرورتوں کا پورا کرنے کا واحد ذریعہ ہے اس کے بغیر دنیا میں بلند مقام نہیں حاصل کیا جا سکتا ۔، ہمارے استاد کو چاہئیے کہ وہ تعلیم کے میدان میں معیار اور لگن کے اصولوں کو اپناتے ہوئے قوم کے نونہالوں کی تربیت کرے ، پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر حکومت کے پارٹنر کی حیثیت رکھتا ہے ۔حکومت تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے حقوق کا تحفظ پہلے بھی کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے یہ بات ایم این اے ڈیرہ غازی خان حافظ ڈاکٹر عبدالکریم نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کی تقریب تقسیم رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں کئی ماہ سے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے معاملات سرخ فیتے کا شکار تھے جس پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن نے تحریک چلا رکھی تھی ۔ رجسٹریشن کے تمام معاملات احسن طریقے سے حل ہونے اور ضلع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن 73پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن جاری ہونے پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن نے محکمہ تعلیم کو خراج تحسین پیش کرنے اور رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ کی تقسیم کیلئے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس کی صدارت ای ڈی او ایجوکیشن ارشاد احمد تارڑ نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم این اے حافظ ڈاکٹر عبدالکریم تھے مہمانان اعزاز میں مشیر وزیرا علیٰ پنجاب میر مرزا خان تالپور ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئرمین ضیاء السلام زاہد قریشی ، غازی یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نجیب حیدر ملغانی ، کو چیئرمین انڈس انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر بدالسبحان طارق تھے ۔ تقریب میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن محمد اسلم چانڈیہ ایڈوکیٹ ، ڈویژنل نائب صدر محمد طارق رحیم ، ضلعی جنرل سیکرٹری غلام حیدر تالپور ، ضلعی رہنما خورشید احمد تالپور ، ایاز خان پتافی ، رب نواز خان دستی ، ضلعی سپریم کونسل کے ممبر محمد شاکر رحیم باروی سمیت دیگر عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن ضیا ء السلام زاہد قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ کوئی بھی نئی تعلیمی پالیسی مرتب کرنے سے پہلے پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر ذمہ داران کو اعتماد میں لے ، پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے حوالے سے نئے نظام سے پورے پنجاب میں شدید مشکلات پیدا ہوئیں ہیں حکومت کو چاہیئے کہ وہ نئے آرڈینیس کو واپس لے اور پرانا نظام بحال کرے ۔ رجسٹرار غازی یونیورسٹی رو فیسر ڈاکٹر نجیب حیدر نے کہا کہ دنیا بھر میں پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر تعلیم کی ترقی میں بہترین کر دار ادا کر رہا ہے پاکستان میں بھی اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے ۔تقریب تقسیم رجسٹریشن سر ٹیفیکیٹ کے صدر تقریب ای ڈی او ایجوکیشن ارشاد احمد تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر کی منزل ایک ہی ہے ہم مل کر قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں اور ہم کر ہی پنجاب کو پڑھا لکھا  پنجاب بنانے میں مصروف عمل ہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے ہیں اور آئیندہ بھی مشاورت سے تمام مسائل کا حل احسن طریقے سے نکالا جائے گا ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کا کردار قابل تعریف ہے اس کے تمام ذمہ داران نے مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ نئے رجسٹرڈ ہونے والے سکولز مالکان کو چاہئیے کہ وہ حکومت پنجاب کی پالیسی  ہر بچہ سکول میں  کو کامیاب کرتے ہوئے 100فیصد انرولمنٹ کو بھر پور کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے