Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کے لیے ہمیں متحد ہوکر اس کے نظریے کی حفاظت کرنا ہوگی۔پروفیسر زاہد جاوید

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے کوارڈینیٹرپروفیسر زاہد جاوید نے کہا ہے پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کے لیے ہمیں متحد ہوکر اس کے نظریے کی حفاظت کرنا ہوگی وہ ڈیرہ غازیخان میں نظریہ پاکستان فورم کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر فورم کے ضلعی صدر طارق علی خان کاکڑ ایڈووکیٹ ،واجد علی اور چوہدری ابرار احمد نے بھی خطاب کیاپروفیسر زاہد جاوید نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے نا صرف انگریزوں اور ہندؤں کا مقابلہ کیا تھا بلکہ یکسوں ہو کر پوری قوم کو ایک جھنڈے تلے جمع کر دیا اور پھر آزادی حاصل کی انہوں نے کہ کہ ہم نے اپنی نظریے کی بنیادپر آزادی حاصل کی تھی جبکہ نظریہ ہی کسی قوم کو زندہ و منظم بناتا ہے اور اس کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی ہم نے اپنے نظریے کو کمزور کر دیا ہے اور اسے کمزور کرنا ایک جرم ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں ہماری قومی سلامتی پر وار کرکے ہمار ا ایک بازوکاٹ کر ہم سے الگ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے دن رات کام کرکے ہمیں ایک ملک دیا لیکن اپنی ذمہ داری صیح طریقے سے ادا نہیں کررہے جبکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہوتی ہے جس کے حصول کے لیے صدیوں انتظار کرنا پڑتا ہے تاہم قائداعظم کے فرمودات ہمارے لئے آج بھی مشعل راہ ہے اس موقع پر طارق علی خان کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا جو پاکستا ن کی وحدنیت کے مخالف ہیں انہیں ڈبو نے کے لیے سمندر انتظار کررہاہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہمار ا ایمان ہے اور اپنے ایمان سے روگردانی کبھی نہیں کرسکتے اس تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض شیخ جاوید سلامت نے سرانجام دئیے جبکہ تلاوت حافظ عمیر نے کی اور نعت رسول مقبول و ملی نغمہ ملک عمران نے پیش کیا اس موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے اسسٹنٹ کیئر ٹیکرمشتاق احمد اور عباس علی سمیت فورم کے کارکنوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے