Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رٹ خارج، سائل اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنن جج تونسہ نے میونسپل کمیٹی تونسہ میں چیئرمین شپ کے امیدوار خواجہ فرخ مرتضیٰ کی دونوں رٹ پٹیشن سماعت کے بعد خارج کر دیں، خواجہ فرخ مرتضیٰ نے اپنی رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ میونسپل کمیٹی کے امیدوار کے وائس چیئرمین ڈاکٹر منظور احمد مغل نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیوی کے اثاثے شامل نہیں کیئے جبکہ سید مرید عباس شاہ جو خود چیئرمین شپ کا امیدوار ہے انہوں نے اپنے بھائی اور چیئرمین کے امیدوار رمضان شاہ کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ ہیں جو کہ نہیں ہو سکتا عدالت نے سماعت کے بعد دونوں رٹ پیٹیشن کو خارج کر دیا، پی ٹی آئی کیطرف سے سردار اعظم خان میرانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے