Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عبدالعلیم شاہ اپنی ہی حکومت کے خلاف میدان میں آگئے،اہم اعلان کردیا

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) ایم پی اے عبدالعلیم شاہ اپنی ہی حکومت کے خلاف میدان میں آگئے۔عوام کا حق ہے کہ وہ جسے چاہیں میئر یا ڈپٹی میئر منتخب کریں۔ریاستی اداروں اور انتظامیہ کو استعمال کر کے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔اب تک خاموش تھا مگر اب خاموش نہیں بیٹھوں گا۔مجھے میری ڈاکٹرز بہنوں کے تبادلے تک کی دھمکیاں دی گئیں۔شیخ نقیب کی ایجنسیوں پر غیرقانونی طور پر چھاپے مارے گئے اور انہیں سیل کرنے کی کوشش کی گئی۔خالد بلال سکھانی کے اڈے کو بند کرنے کیلئے جعلی آرڈرز جاری کئے گئے۔ڈی سی او ، ڈی پی او، حذیفہ رحمٰن نے جنگ اور جیو کے نام پر میرا جینا حرام کیا ہوا ہے۔اگر یہ انتقامی کارووائیاں بند نہ کی گئیں تومیں غیرقانونی ہتھکنڈوں کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہو جاؤں گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے