Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

جنس تبدیلی کیس ،سٹی پولیس نے لڑکی سے لڑکی کی شادی میں کردارعائشہ کو رات گئے گرفتار کر لیا

تونسہ شریف(نمائندہ خصوصی) جنس تبدیلی کیس ،سٹی پولیس نے لڑکی سے لڑکی کی شادی میں کردارعائشہ کو رات گئے گرفتار کر لیا، رات گئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کئے جانے کا امکان، تفصیلات کے مطابق تونسہ کے دو لڑکیوں عائشہ اور نازیہ نے چند ماہ قبل نازیہ احمد کی جنس تبدیلی کا کہ کر شادی کی، جس پر عائشہ سجاد کی والدہ مسمات بیوہ سجاد حسین کجانب سے ان کے خلاف بیٹی عائشہ کو اغوا کر کے جنسی تبدیل کا بہانہ بنا کر شادی کرنے پر نازیہ سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے عائشہ نے ہائی کوٹ ملتان بنچ میں ایک درخواست دی کہ جنس تبدیلی کے بعد نازیہ سے مناہل بننے والے سے شادی کی لہذا اس کے والدین نے اس پر اور اس کے شوہر کے خلاف جو مقدمہ درج کیا ہے وہ خارج کیا جائے ، ملتان بنچ نے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر پر مشتمل پانچ دسمبر کو نازیہ کے میڈیکل کا حکم دیا لیکن معلوم ہوا کہ نازیہ جو کہ بعد میں مناہل کے نام سے ہے نے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوئی، ہائی کورٹ نے دونوں کو تیرہ دسمبر کو بھی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے تفتیشی سٹی پولیس عبدلغفار برمانی نے بتایا کہ عائشہ کو رات کو مجسٹریٹ کے سامنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ نازیہ عرف مناہل کو بھی جلد گرفتار کیا جائیگا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے