Ticker

3/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم، ڈپٹی کمشنر بنا دیئے گئے

ریتڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم، ڈپٹی کمشنر بنا دیئے گئے، سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء جاری کر دی گئی۔ پنجاب حکومت نےپنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم کر کے ڈپٹی کمشنر بنا دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بطور جسٹس آف دی پیس کسی بھی کریمنل کیس کی سماعت کر سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی کی نگرانی کریگا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کے اندر تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ بھی کریگا، ضلع کے اندر تمام لوگوں کو بہترین سروسزکی ڈلیوری کیلئے اقدامات بھی کریگا، پولیس کے سربراہوں سے مشاورت کے ساتھ امن و امان کو بہتر بنانے اور شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کرنا بھی ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ایڈیشنل کمشنرز کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کے اندر لوکل کونسل کے سربراہ کو کسی وقت بھی طلب کر سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے لوکل کونسل کے عہدیداروں سے رابطے میں رہیگا لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے اور مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری بھی ڈپٹی کمشنر پر عائد ہو گی۔ سرکاری پراپرٹی کو ریگولیٹ بھی ڈپٹی کمشنر ہی کریگا۔ ڈپٹی کمشنر پر ضلع کے ضروری اعداد و شمار کو مرتب کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہو گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے